ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
وسطی میکسیکو میں ایک نجی چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ہنگامی طور پر زمین پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سرکاری حکام کے مطابق واقعہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی زون میں پیش آیا، جو ٹولوکا ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
بتایا گیا ہے کہ طیارہ ساحلی شہر آکاپولکو سے روانہ ہوا تھا اور دورانِ پرواز تکنیکی مسئلے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک فٹ بال گراؤنڈ پر اترنے کی کوشش کے دوران قریب واقع ایک گودام کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارے میں شدید آگ لگ گئی، آگ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر آس پاس کے علاقے سے تقریباً 130 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
نجی طیارے میں مجموعی طور پر 10 افراد سوار تھے، جن میں 8 مسافر اور 2 عملے کے ارکان شامل تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












