منگل، 16-دسمبر،2025
منگل 1447/06/25هـ (16-12-2025م)

ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

16 دسمبر, 2025 09:34

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا کی عدالت میں 5 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، جس کی وجہ بی بی سی کی جانب سے ان کی 6 جنوری 2021 کی تقریر کا ایڈیٹ شدہ کلپ نشر کرنا بتایا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بی بی سی نے ان کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، جس سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

بی بی سی کی ڈاکیومنٹری میں ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصے ایسے جوڑ دیے گئے کہ یہ تاثر ملا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل کی جانب مارچ کرنے اور لڑنے کی ہدایت دی۔ حقیقت میں یہ جملے تقریر کے ایسے حصوں سے لیے گئے تھے جو ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد ادا کیے گئے تھے۔

بی بی سی نے بعد میں اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ٹرمپ سے معذرت کی تھی۔

ادارے نے اعتراف کیا کہ تقریر کے حصے اس انداز میں جوڑنے سے غلط تاثر پیدا ہوا جیسے صدر نے براہِ راست تشدد پر اکسانے کی کوشش کی ہو۔

اس معاملے کے بعد بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور نیوز کی سربراہ ڈیبورا ٹرنس نے اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔