دنیا میں سب سے زیادہ فحش مواد کس ملک کے افراد سرچ کرتے ہیں؟ نام جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Which country's people search for the most immoral content in the world?
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مقرم علی نے کہا ہے کہ آن لائن فحش مواد کے حوالے سے پاکستان اب عالمی سطح پر پہلے نمبر پر نہیں رہا۔
ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مقرم علی نے بتایا کہ پی ٹی اے کی جانب سے فحش ویب سائٹس کے خلاف سخت کارروائیوں کے واضح اثرات سامنے آئے ہیں۔
ڈاکٹر مقرم علی کے مطابق پاکستان ماضی میں فحش مواد دیکھنے کے حوالے سے عالمی سطح پر سرفہرست تھا، تاہم اب یہ پوزیشن کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے آن لائن تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اب تک تقریباً 13 لاکھ غیر اخلاقی ویب سائٹس بلاک کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی اے صرف غیر اخلاقی اور غیر مناسب مواد کے خلاف کارروائی کرتا ہے اور کسی بھی ویب سائٹ کو اپنی مرضی سے بند نہیں کیا جاتا۔ عدالتی احکامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات متضاد فیصلوں کا سامنا ہوتا ہے، جہاں ایک عدالت کسی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کا حکم دیتی ہے جبکہ دوسری عدالت اس کے برعکس ہدایات جاری کرتی ہے۔ ایسے معاملات میں پی ٹی اے قانونی اور انتظامی طریقہ کار کے مطابق عمل کرتا ہے۔
ڈاکٹر مقرم علی نے وکی پیڈیا کی عارضی بندش کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اس اقدام پر عالمی سطح پر ردعمل آیا۔ اس کے بعد معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی اے ویب سائٹس کو صرف حکومتی ہدایات کی روشنی میں بلاک کرتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اب سائبر سیکیورٹی کی تیاری میں دنیا کے نمایاں ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔ مئی میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے سائبر محاذ پر برتری حاصل کی اور کسی پاکستانی ویب سائٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












