بدھ، 17-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/26هـ (17-12-2025م)

سڈنی حملے میں ملوث بھارتی دہشت گرد ساجد اکرم اور اس کے بیٹے کا پاسپورٹ منظر عام پر آ گیا

17 دسمبر, 2025 14:58

سڈنی حملے  میں ملوث بھارتی دہشت گرد ساجد اکرم  اور اس کے بیٹے کا پاسپورٹ منظر عام پر آ گیا ہے۔

بھارتی نژاد دہشت گرد ساجد اکرم کا پاسپورٹ بھارتی ایمبیسی نے 24 فروری 2022 کو 10 سال کیلئے  جاری کیا، بھارتی ایمبیسی کو پہلے دن سے حملہ آور کی بھارتی شہریت کا علم تھا، بھارتی حکام نے جان بوجھ کر حقیقت چھپائی اور اپنے میڈیا کو پاکستان پر الزام تراشی کے لیے وقت دیا۔

 سڈنی حملے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی کوشش کی گئی، یہ گمراہ کن مذموم کوشش پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے تھی۔

غیر ملکی جریدے دی گارڈین کے مطابق آسٹریلیا نے 2020 میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے 2 اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا، یہ اقدام ایک ایسے نیٹ ورک کیخلاف کیا گیا جسے آسٹریلوی خفیہ ادارے نے جاسوسوں کا گٹھ جوڑ قرار دیا تھا۔

 2020 میں آسٹریلیا سے نکالے جانے والے بھارتی  ایجنٹ بھی آسٹریلیا میں مقیم بھارتی افراد کی پروفائلنگ میں ملوث تھے۔ ماہرین کے مطابق سڈنی حملے میں ملوث دونوں دہشت گرد بھارت کی خفیہ ایجنسی "را” سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دہشت گرد ساجد اکرم  نے  بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر بھی کیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔