بدھ، 17-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/26هـ (17-12-2025م)

سڈنی فائرنگ واقعہ؛ زخمی ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی

17 دسمبر, 2025 11:19

سڈنی فائرنگ واقعے کے زخمی ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ سڈنی فائرنگ واقعے کے زخمی ملزم پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ یہ واقعہ تین روز قبل بونڈی ساحل پر پیش آیا تھا، جہاں دو مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے کے نتیجے میں 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

حملے میں ملوث ایک شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی، جو بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں طالبعلم ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا۔ اس کے بیٹے نوید اکرم کی پیدائش آسٹریلیا میں ہوئی اور وہ آسٹریلین شہریت رکھتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔