جمعرات، 18-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/27هـ (18-12-2025م)

ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا، پھر جو ہم نے حاصل کیا وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا؛ ٹرمپ

18 دسمبر, 2025 10:00

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا، پھر جو ہم نے حاصل کیا وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا۔

واشنگٹن میں ایک خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال قبل امریکا مشکلات اور ناکامیوں کا شکار تھا، لیکن موجودہ حکومت نے مختصر وقت میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 10 ماہ میں 8 جنگیں روکیں، اور یہ وہ کام ہے جو کوئی نہیں کر سکا۔

ٹرمپ نے موجودہ انتظامیہ کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کی حکومت کے دوران بائیڈن کی پالیسیاں دوبارہ نافذ نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن کے دور میں غیر قانونی مہاجرین نے نوکریاں حاصل کیں، جبکہ ان کی حکومت میں پیدا ہونے والی تمام نئی ملازمتیں امریکی شہریوں کو دی گئی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں کرپٹ نظام کے خاتمے کا بھاری مینڈیٹ ملا ہے اور انہوں نے امریکہ میں غیر قانونی آمدورفت کو روک دیا ہے۔

مزید برآں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ منشیات کے زمین اور سمندر کے راستے آنے کی شرح میں 94 فیصد کمی لائی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔