جرمنی اور اسرائیل کے درمیان اربوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ ہوگیا

جرمنی اور اسرائیل کے درمیان اربوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ ہوگیا
برلن: جرمن پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو تھری (Arrow 3) میزائل دفاعی نظام کے خریداری کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
نئی منظوری کے بعد معاہدے کی مالیت تقریباً 3.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے گزشتہ معاہدے سمیت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی مجموعی قیمت تقریباً 6.5 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق یہ نیا معاہدہ دو سال قبل طے پانے والے ابتدائی معاہدے کی توسیع ہے، جس کی مالیت تقریباً 3.5 بلین ڈالر تھی۔
وزارت دفاع نے کہا کہ ایرو تھری میزائل نظام کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے۔
جرمنی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک میں امریکا کے بعد دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔
جرمن حکومت نے 17 نومبر کو اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا، جس کا تعلق غزہ میں مستحکم جنگ بندی اور خطے میں حالیہ سفارتی پیش رفت سے جوڑا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












