جمعرات، 18-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/27هـ (18-12-2025م)

اگر امن مذاکرات ناکام ہوئے تو روس یوکرینی علاقوں پر طاقت کا استعمال کرے گا، پیوٹن

18 دسمبر, 2025 09:20

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر موجودہ امن مذاکرات ناکام ہوئے تو روس یوکرینی علاقوں پر طاقت کا استعمال کرے گا۔

روسی وزارت دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں پیوٹن نے واضح کیا کہ یوکرین سے متعلق اپنے تاریخی علاقوں کے مطالبات پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، چاہے امریکہ اور یورپی ممالک کتنی ہی دباؤ ڈالیں۔

پیوٹن نے یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو روس اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے فوجی آپشن استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس اصل تنازع کے اسباب کو ختم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنا چاہتا ہے، لیکن اگر یوکرین اور اس کے غیر ملکی حمایتی سنجیدہ مذاکرات سے انکار کریں تو روس اپنے تاریخی علاقوں کو واپس حاصل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرے گا۔

صدر پیوٹن نے ان علاقوں کا حوالہ دیا جنہیں روس علیحدہ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جو موجودہ امن مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔