جمعرات، 18-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/27هـ (18-12-2025م)

امریکا کے توہین آمیز مطالبات پر مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر

18 دسمبر, 2025 11:53

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے توہین آمیز شرائط پیش کر رہا ہے، جنہیں ایران کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گا۔

تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے پہلے بھی امریکا کے ساتھ مذاکرات کیے، لیکن امریکا نے جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں کی دھمکی دے کر مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران امن چاہتا ہے اور کسی کے ساتھ تصادم میں ملوث نہیں ہونا چاہتا۔

ایرانی صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے ارادے سے بالکل خالی ہے۔

اسی موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکا کی دھمکیاں صرف نفسیاتی دباؤ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن ممکنہ حالات کے لیے تیار ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔