جمعہ، 19-دسمبر،2025
جمعہ 1447/06/28هـ (19-12-2025م)

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر؛ اہم فیصلہ ہوگیا

19 دسمبر, 2025 11:21

سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں سعودی کابینہ کے اجلاس میں صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کی اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد ملکی صنعت کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی سطح پر سعودی صنعتی معیشت کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل نے اس سفارش پر زور دیا تھا، جسے ولی عہد نے منظور کیا۔

ماہرین کے مطابق یہ قدم وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے۔ اس وژن کے تحت سعودی عرب کی صنعتی معیشت کو مضبوط، لچکدار اور مسابقتی بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ صنعتی شعبے کو ملک کی قومی آمدنی میں تیل کے بغیر معیشت کے فروغ کے لیے بنیادی ستون سمجھا جاتا ہے۔

اب صنعتی کارکن بغیر اقامہ فیس کے اپنی خدمات انجام دے سکیں گے، جس سے مقامی صنعت میں سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، غیر ملکی ماہرین اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ طویل مدتی بنیادوں پر سعودی عرب میں کام جاری رکھیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔