سعودی عرب اور قطر میں قیامت کی بڑی نشانی ظاہر ہوگئی؟

Has a major sign of the Day of Judgment appeared in Saudi Arabia and Qatar?
مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ دنوں کے دوران موسم نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
سعودی عرب اور قطر کے صحرائی علاقوں میں برفباری کا نایاب منظر دیکھنے میں آیا۔ یہ واقعہ شہریوں کے لیے غیر معمولی تھا۔ سوشل میڈیا پر برف سے ڈھکے ٹیلوں اور گاڑیوں کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ لوگ اس منظر کو قدرت کا کرشمہ قرار دے رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے میں کم دباؤ کے ایک طاقتور موسمی نظام کے باعث ایک ہفتے تک شدید بارشیں ہوتی رہیں۔ جمعرات 18 دسمبر کو اس نظام کے زیرِ اثر سعودی عرب اور قطر کے کچھ علاقوں میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ موسمی تبدیلی معمول سے ہٹ کر ہے، کیونکہ یہ خطہ عام طور پر شدید گرمی اور خشک موسم کے لیے جانا جاتا ہے۔
سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے جبل اللوز میں برف پڑی، جہاں بچے اور بڑے برف میں کھیلتے اور خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔ صحرائی ریت پر سفید برف کی تہہ نے دلکش مناظر بنا دیے۔ قطر میں بھی بعض مقامات پر برف جمنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے اور موسم خاصا سرد ہو گیا۔
View this post on Instagram
یہ موسمی نظام پہلے سعودی عرب میں متحرک رہا۔ بعد ازاں یہ مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور قطر تک پہنچا۔ رات کے وقت تیز بارش اور بعض علاقوں میں برفباری دیکھی گئی۔ اسٹورم سینٹر کی جانب سے جاری ویڈیوز میں گاڑیاں اور سڑکیں برف سے ڈھکی دکھائی دیں۔
غیر مستحکم موسم کے باعث سعودی عرب، قطر اور دیگر خلیجی ممالک کی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں۔ لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسم سے متعلق انتباہات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ نبی کریمﷺ کا وہ فرمان سچ ثابت ہورہا ہے کہ جس میں نبی پاکﷺ نے فرمایا تھا کہ قیامت اس وقت تک ظاہر نہیں ہوگی جب تک عرب کی سرزمین سر سبز و شاداب نہ ہوجائے۔
مسلم شریف کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک مال کی کثرت نہ ہو اور وہ بہنے نہ لگ جائے یہاں تک کہ آدمی اپنے مال کی زکوۃ لے کر نکلے گا تو اس سے کوئی زکوۃ قبول کرنے والا نہ ہوگا اور عرب کی سر زمین چراگاہوں اور نہروں میں بدل جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










