منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

22 دسمبر, 2025 09:01

ایران نے اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشات پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی نئی جارحیت کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روسی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، مگر اگر اس پر حملہ مسلط کیا گیا تو وہ بھرپور دفاع کے لیے تیار ہے اور ہر سطح پر دفاعی تیاری ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ماضی کی جارحیت کے اثرات سے نمٹ چکا ہے اور اگر کوئی فریق دوبارہ ایسے اقدامات کرے گا تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ادھر غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری تنصیبات کی سرگرمیوں کو تیزی سے دوبارہ فعال کیا ہے، جس سے خطے میں خطرات بڑھ رہے ہیں۔

ممکنہ طور پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں ایران پر عسکری اقدامات کے امکانات پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔