منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

اسرائیلی فوج کے سربراہ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

22 دسمبر, 2025 08:40

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر عسکری اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ساتھ شروع ہونے والا تنازع وقت کے ساتھ وسیع ہوا، اور اس میں یمن اور ایران جیسے دیگر خطے کے عناصر بھی شامل ہوتے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہاں اور جب مناسب سمجھے گا، دشمنوں کے خلاف سخت اقدامات کرے گا۔

ایال زمیر نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل مخالف گروہوں کو مالی اور عسکری معاونت فراہم کرتا رہا ہے اور اس کے منصوبوں کے پیچھے ایران کی مداخلت شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کے دوران ایران کے خلاف آئندہ عسکری اقدامات پر بات کر سکتے ہیں، اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو دوبارہ فعال اور وسیع کر رہا ہے، جسے اسرائیل اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔