منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

مکہ مکرمہ: منشیات اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانیوں کو سزائے موت

22 دسمبر, 2025 10:15

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد نے ہیروئن اور دیگر ممنوعہ منشیات جسم میں چھپا کر سعودی عرب لے جانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں کو سزائے موت سنائی تھی، اور سپریم کورٹ نے سزا کے خلاف اپیل کو مسترد کرنے کے بعد شاہی فرمان کے ذریعے اسے نافذ کر دیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے اس موقع پر خبردار کیا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔