ایران نے کبھی جارحیت کا آغاز نہیں کیا مگر ہر دباؤ کا مقابلہ کیا ہے: ترجمان ایرانی مسلح افواج

ایران نے کبھی جارحیت کا آغاز نہیں کیا مگر ہر دباؤ کا مقابلہ کیا ہے: ترجمان ایرانی مسلح افواج
تہران: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی جارحیت کا آغاز نہیں کیا مگر ہر دباؤ کا مقابلہ کیا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایران کی طاقت اور خودمختاری کی اصل وجہ مقاومتی حکمت عملی ہے، جو صرف فوجی محاذ تک محدود نہیں بلکہ ثقافت، سیاست اور میڈیا میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
جنرل شکارچی نے کہا کہ ایرانی قوم کی کامیابی کی بنیاد مزاحمت اور یکجہتی میں مضمر ہے۔
ان کے مطابق ایران نے کبھی جارحیت کا آغاز نہیں کیا لیکن ہر ممکنہ حملے اور دباؤ کے سامنے پوری قوت کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے آٹھ سالہ دفاع مقدس اور حالیہ 12 روزہ صہیونی جنگ کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایران کو کمزور کرنے کے لیے ہر محاذ پر اپنی طاقت بروئے کار لائی، مگر اسے مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
جنرل شکارچی کے مطابق ایرانی قوم کی کامیابی میں رہبرِ انقلاب اسلامی کی قیادت، مسلح افواج کی مضبوطی، قومی میڈیا اور عوام کی یکجہتی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج امریکہ اور اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر نفرت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ایران پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور مستحکم ہو چکا ہے۔
ایران کے دفاعی نظریے کے حوالے سے ترجمان نے واضح کیا کہ مقاومت کا تصور صرف فوجی محاذ تک محدود نہیں بلکہ اس کا اثر ثقافتی اور سیاسی میدان میں بھی گہرائی سے محسوس کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران مزاحمتی محاذ میں ایک اسٹریٹجک مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے عالمی سطح پر اس کی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












