جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

پنسلوینیا کے نرسنگ ہوم میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

24 دسمبر, 2025 09:57

امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں شدید دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔

مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

گورنر پنسلوینیا نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں، نرسنگ ہوم کے عملے اور مقامی باشندوں نے بزرگ مریضوں کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

حفاظتی تدابیر کے طور پر نرسنگ ہوم کی گیس اور بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی تاکہ ریسکیو آپریشن کے دوران کسی اور حادثے سے بچا جا سکے۔

ابتدائی تحقیقات میں گیس لیک ہونے کو اس دھماکے کا سبب قرار دیا گیا ہے تاہم حتمی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔