جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

24 دسمبر, 2025 11:48

نئے سال کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی اتھارٹی کے مطابق جمعرات یکم جنوری 2026 کو تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں چھٹی ہوگی۔ اس کے علاوہ جمعہ 2 جنوری کو وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ریموٹ ورک کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ملازمین جن کی ذمہ داریاں دفتر میں موجودگی سے جڑی ہیں، انہیں جمعہ کے روز بھی دفتر آنا ہوگا، تاہم دیگر ملازمین گھر سے کام کریں گے۔

نئے سال کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں شاندار آتشبازی اور جدید ڈرون شوز منعقد کیے جائیں گے۔

راس الخیمہ میں 6 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر تقریباً 15 منٹ تک آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں افراد کی آمد متوقع ہے۔

دبئی میں گلوبل ویلیج، اٹلانٹس دی پام اور بلیو واٹرز آئی لینڈ پر آتشبازی، ڈرون شوز، کنسرٹس اور بیچ پارٹیز کا اہتمام کیا جائے گا۔

ادھر ابوظہبی میں شیخ زاید فیسٹیول کے تحت 62 منٹ طویل آتشبازی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ڈرون پرفارمنس پیش کی جائے گی، جو نئے سال کی تقریبات کا مرکز ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔