خبردار!!! وہ علامات اور نشانیاں جو دیکھتے ہی ویزا مسترد یا منسوخ ہو سکتا ہے؛ جانیے

The signs and symbols that can lead to immediate visa rejection or cancellation
اگر آپ بیرونِ ملک، خاص طور پر یورپ یا مغربی ممالک کا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آن لائن سرگرمیوں میں احتیاط بہت ضروری ہے۔
اب صرف سفری دستاویزات ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا سرگرمیاں بھی ویزا فیصلوں پر اثر ڈال رہی ہیں۔ چند علامتیں اور نفرت پر مبنی نظریات ایسے ہیں جن کی موجودگی ویزا مسترد یا منسوخ ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔
آسٹریلیا میں پیش آنے والا حالیہ واقعہ اس بات کی واضح مثال ہے۔ ایک برطانوی شہری کا ویزا اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب اس پر نازی علامتوں کی تشہیر اور یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزامات سامنے آئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسے مواد کو فروغ دیا جو نفرت اور تشدد کی ترغیب کے زمرے میں آتا ہے۔
آسٹریلوی وفاقی پولیس نے بتایا کہ اکتوبر سے نومبر کے دوران دو مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے نازی نظریات کی حمایت کی گئی اور یہودی برادری کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹس کی گئیں۔ اس بنیاد پر حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویزا منسوخ کر دیا۔
آسٹریلیا کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ویزا پر آنے والے افراد مہمان ہوتے ہیں۔ اگر کوئی شخص نفرت پھیلانے یا کسی کمیونٹی کے خلاف تشدد کی ترغیب دینے آئے تو اس کے لیے ملک میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ ویزا منسوخی کے بعد اس شخص کو امیگریشن حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب اسے ملک چھوڑنے یا ڈی پورٹ ہونے کا سامنا ہے۔
یہ فیصلہ سڈنی کے علاقے میں ایک یہودی تقریب پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔ اس واقعے کے بعد حکومت نے نفرت انگیز سرگرمیوں اور یہود دشمنی کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ صرف نفرت انگیز مواد کی تشہیر بھی ویزا منسوخی کے لیے کافی سمجھی جائے گی، چاہے براہِ راست تشدد ثابت نہ ہو۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیس تمام ویزا درخواست گزاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ نازی علامتیں، نسل پرستانہ نظریات اور نفرت انگیز مواد اب ترقی یافتہ ممالک میں سخت امیگریشن کارروائی کا باعث بن رہے ہیں۔ ایسے رویّے ویزا کے حصول اور قیام دونوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












