ٹی ٹی پی جدید ہتھیاروں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے، امریکی جریدہ

ٹی ٹی پی جدید ہتھیاروں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے، امریکی جریدہ
افغان طالبان رجیم کے زیرِ سرپرستی دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں نے خطے میں سیکیورٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
امریکی جریدہ دی جیو پالیٹکس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی ہتھیار دہشت گردوں کی دسترس میں ہیں اور انہیں ہمسایہ ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) جدید امریکی ہتھیاروں سے لیس ہو کر پاکستان میں مسلسل دہشت گردانہ حملے کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ان دہشت گرد کارروائیوں اور پرتشدد حملوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔
دی جیو پالیٹکس کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے، جن میں ایم4 اور ایم16 رائفلیں، نائٹ ویژن سائٹس اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہیں۔ یہ ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشت گرد نیٹ ورک کو فروخت کیے جا رہے ہیں، جس سے خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔
پاکستان بارہا شواہد کے ساتھ یہ ثابت کر چکا ہے کہ دہشت گرد افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ استعمال کرتے ہوئے حملے کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












