جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

امریکا کا نائجیریا میں داعش کیخلاف طاقتور حملہ

26 دسمبر, 2025 09:37

امریکا نے شمال مغربی نائجیریا میں داعش سے منسلک دہشت گرد گروہوں کے خلاف ایک طاقتور اور مہلک کارروائی کی ہے۔ اس حملے کو حالیہ مہینوں میں شدت پسندوں کے خلاف بڑی کارروائیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی محکمہ دفاع نے انتہائی درست اور کامیاب فضائی حملے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش اس علاقے میں مسیحی آبادی کو بے دردی سے نشانہ بنا رہی تھی، جس کی مثال حالیہ صدیوں میں کم ہی ملتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر نائجیریا میں تشدد کا سلسلہ نہ رکا تو مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق امریکا مذہبی بنیادوں پر ہونے والے قتلِ عام کو برداشت نہیں کرے گا۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب چند ہفتے قبل صدر ٹرمپ نے نائجیریا میں مسیحیوں کے خلاف بڑھتے تشدد کے الزامات پر ممکنہ فوجی اقدامات کی تیاری کی ہدایت دی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی حالیہ دنوں میں نائجیریا میں مسیحیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور ان کے اہل خانہ پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے دباؤ بڑھانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نائجیریا کی حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں سرگرم مسلح گروہ صرف ایک مذہبی برادری کو نہیں بلکہ مسلم اور مسیحی دونوں طبقات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔