جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

سعودی اقامہ ہولڈرز کیلئے پریشان کن خبر آگئی

27 دسمبر, 2025 11:35

سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اقامہ، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ انتظامی کمیٹیوں نے ایک ماہ کے دوران (جمادی الاخر 1447) مجموعی طور پر 17,767 فیصلے جاری کیے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے مطابق سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی میں قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔ مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو رہائش، روزگار یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے سے گریز کریں۔

اسی دوران 40 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سعودی عرب سے غیر قانونی طور پر ہمسایہ ممالک میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کی مدد کرنے والے 15 افراد کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔ مملکت میں غیر قانونی تارکین وطن کو سفر، رہائش یا ملازمت کی سہولت دینا قانوناً جرم ہے اور اس پر سخت سزائیں عائد کی جاتی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔