منگل، 30-دسمبر،2025
منگل 1447/07/10هـ (30-12-2025م)

امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران کو جھکانا چاہتے ہیں، مسعود پزشکیان

28 دسمبر, 2025 08:57

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران کو جھکانا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے الزام عائد کیا کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران کو کمزور کرنے کے لیے اندرونی عدم استحکام کو ہوا دینا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں دوبارہ جارحیت کی راہ ہموار کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال ایک پیچیدہ نوعیت کی کشمکش ہے جو ایران ۔ عراق جنگ کے مقابلے میں بھی زیادہ مشکل مرحلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اب دفاعی اور عسکری اعتبار سے ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں ہونے والی 12 روزہ فضائی کشیدگی کے دوران ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے کیے گئے تھے، جن میں ایرانی حکام کے مطابق بڑی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے، جن میں اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنس دان بھی شامل تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔