اسلامی ممالک نے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی سے کسی بھی ممکنہ تعلق کو مسترد کردیا

اسلامی ممالک نے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی سے کسی بھی ممکنہ تعلق کو مسترد کردیا
تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
اعلامیے میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی اور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے سے انکار کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ فلسطینی مسئلے پر او آئی سی کا اصولی موقف برقرار ہے اور کسی بھی رکن ملک یا عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حقوق پر سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کے اقدام عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔
علاوہ ازیں، وزرائے خارجہ نے اس امر کی بھی وضاحت کی کہ صومالی لینڈ سے متعلق اقدامات کو فلسطینی مسئلے سے جوڑنا مسترد کیا جاتا ہے۔
او آئی سی کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی زبردستی بے دخلی کے ہر ممکنہ اقدام کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں فوری کارروائی کرنے پر زور دیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












