عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کا پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کا اعتراف

عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کا پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کا اعتراف
پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے، جسے عالمی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا ہے۔
جریدے کے مطابق مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے نہ صرف پاکستانی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کیا بلکہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو بھی مستحکم کیا۔
کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے خاص طور پر پاکستان کی بندرگاہوں، بالخصوص بلوچستان کے گوادر پورٹ کو ایک بڑا قومی اثاثہ قرار دیا، جسے علاقائی اور عالمی تجارت میں اہم کردار حاصل ہے۔
جریدے نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کے لیے ایک کلیدی اتحادی کے طور پر اہم ہوگا، خاص طور پر قومی سلامتی کے اہم مفادات کے حصول کے حوالے سے۔
اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے لیے باہمی اعتماد اور علاقائی استحکام کے نئے مواقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی یہ بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور اسٹریٹجک شراکت داری، ملک کی اقتصادی، دفاعی اور سفارتی طاقت کو مزید مستحکم کرے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












