منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

بھارت میں ایوی ایشن بحران: چمکتی معیشت کے پیچھے چھپا کمزور نظام

29 دسمبر, 2025 09:45

بھارت میں 2025 کے دوران سامنے آنے والا ایوی ایشن بحران صرف ایئرلائن حادثات تک محدود نہیں بلکہ ملک کی دعوی شدہ ترقی اور مضبوط معیشت کے نقاب بھی کھولتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق رواں سال احمد آباد میں ایئر انڈیا کے ایک طیارے کے حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے۔ تحقیقات مبہم رہیں اور حادثے کے بعد شائع ہونے والی رپورٹس غیر واضح تھیں، جس سے عوام میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ نظام نہ صرف غیر شفاف بلکہ غیر موثر ہے اور ریاست سچائی سامنے لانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

ایوی ایشن انڈسٹری کے اندر موجود آوازیں یہ بھی بتاتی ہیں کہ عوام کا بھارتی ایئرلائنز پر اعتماد کم ہو چکا ہے۔ ملک کی 15 سے زائد ایئرلائنز پہلے ہی دیوالیہ ہو چکی ہیں، اور مسلسل حادثات بھارتی ائرلائنز کی ناکافی حفاظتی صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

پھشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں بھارت میں 53 فضائی حادثات پیش آئے، جن میں 320 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، اور حادثات کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ متاثرہ طیاروں میں بوئنگ جہاز، ہیلی کاپٹرز اور نجی جیٹس شامل ہیں۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو اضافی مشکلات میں ڈال دیا، جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ہندوتوا شدت پسند پالیسیوں نے ملکی معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور اب صرف دعوی شدہ ترقی کے بیانات سیاسی سہارے کے طور پر رہ گئے ہیں۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر ایوی ایشن کے اس بحران پر فوری توجہ نہ دی گئی تو بھارت کی فضائی حفاظت اور عوامی اعتماد دونوں شدید خطرے میں رہیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔