منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

میکسیکو میں ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے حادثے میں 13 افراد ہلاک، 98 زخمی

29 دسمبر, 2025 08:10

میکسیکو کے جنوب مغربی صوبے اوساکا میں ایک افسوسناک ٹرین حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 98 مسافر زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اوساکا کے علاقے نزندا کے قریب اُس وقت پیش آیا جب مسافر ٹرین تیز موڑ پر قابو کھو بیٹھی اور پٹڑی سے اتر گئی۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر اور عملے کے 9 افراد موجود تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ زخمی ہونے والوں میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جبکہ دیگر مسافروں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

اوساکا کے گورنر نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور ریاستی و وفاقی ادارے مشترکہ طور پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔