سال نو کا تحفہ!! ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافہ کا اعلان

New Year’s gift! Major salary increase announced for employees
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے سال کے موقع پر نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد مقامی ملازمین کو بہتر معاشی سہولت دینا ہے۔ اس فیصلے کو نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتیوں کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق یکم جنوری 2026 سے نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 6 ہزار درہم مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ حد 5 ہزار درہم تھی۔ وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ نئے قواعد ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم کے تمام مراحل پر لاگو ہوں گے۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ آجرین کو تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اسمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سرکاری سروس چینلز کے ذریعے خودکار پیغامات بھی بھیجے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد آجرین کو بروقت آگاہ کرنا اور قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی اماراتی ملازم کی تنخواہ مقررہ حد سے کم رہی تو یکم جنوری 2026 کے بعد اس کا ورک پرمٹ نہ تو جاری ہوگا اور نہ ہی اس کی تجدید یا ترمیم کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ اگر 30 جون 2026 تک تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جولائی سے خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












