جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

مخاصمت آمیز اقدامات جاری رہے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا؛ ایرانی قومی سلامتی کونسل

07 جنوری, 2026 10:55

ایرانی قومی سلامتی کونسل نے دشمن کی جانب سے جاری دھمکی آمیز بیانات اور مداخلت کے اعلانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کی سلامتی، خودمختاری اور سرحدی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کونسل نے خبردار کیا ہے کہ اگر مخاصمت آمیز اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں ملک کے خلاف جاری سازشوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دشمن کا جارحانہ رویہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد ایران کو کمزور کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا کہ ایران کے پرانے دشمن، جو ماضی میں ایرانی خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں، اب بھی دھمکی آمیز بیانات اور مداخلت کے اعلانات کر رہے ہیں۔ یہ اقدامات محض سیاسی بیانات نہیں بلکہ دباؤ اور خوف پیدا کرنے کی منظم کوشش ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران قومی یکجہتی، مضبوط دفاعی صلاحیت اور مکمل تیاری کے ساتھ اس بات پر قائم ہے کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور سرحدی سالمیت اس کی سرخ لکیریں ہیں۔ کسی بھی قسم کی جارحیت یا مداخلت کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل نے مزید کہا کہ ایران صرف حملے کے بعد ردعمل تک محدود نہیں رہے گا بلکہ خطرے کے آثار ظاہر ہونے پر بھی حفاظتی اقدامات کرے گا۔ دشمن کے دھمکی آمیز رویے کو جارحیت تصور کیا جائے گا اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری دشمن پر عائد ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔