18 جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

Public holiday announced on January 15
کویت اور عمان نے شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
دونوں ممالک میں 18 جنوری کو سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ اس دن اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ شب معراج 27 رجب 1447 کی رات کو منائی جائے گی۔
کویت میں شب معراج کی مناسبت سے تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ چونکہ جمعہ 16 جنوری کو پہلے ہی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، اس لیے تعطیلات 16 جنوری سے 18 جنوری تک جاری رہیں گی۔ ہفتہ 17 جنوری اور اتوار 18 جنوری کو بھی سرکاری طور پر چھٹی ہوگی۔ اتوار کی چھٹی کو متبادل تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ معمول کے مطابق کام پیر 19 جنوری 2026 سے شروع ہو جائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں شب معراج کے موقع پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔ حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اور کاروباری شیڈول کے مطابق منصوبہ بندی کریں تاکہ تعطیلات کے دوران کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












