بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

08 جنوری, 2026 11:50

سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا دروازہ کھل گیا ہے۔

سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری 2026 سے دنیا بھر کے سرمایہ کار سعودی اسٹاک مارکیٹ میں براہِ راست سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ یہ اقدام مارکیٹ کی شفافیت اور لیکویڈیٹی کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے بورڈ نے حال ہی میں ریگولیٹری تبدیلی کی منظوری دی ہے جس کے تحت عالمی سرمایہ کار سعودی مارکیٹ میں حصص خرید و فروخت کر سکیں گے۔ اس ترمیم کا مقصد سرمایہ کاری کی اجازت والے افراد کی بنیاد کو وسیع کرنا اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس اقدام کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

گزشتہ برس 2025 کی تیسری سہ ماہی تک بین الاقوامی سرمایہ کار سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 590 ارب ریال تک سرمایہ کاری کر چکے تھے۔ اتھارٹی کے مطابق نئے ضوابط کے تحت مزید سرمایہ کار مارکیٹ میں داخل ہوں گے اور مجموعی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ جولائی 2025 میں سعودی مالیاتی مرکزی مارکیٹ اتھارٹی نے سرمایہ کاری میں آسانی فراہم کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد مختلف زمروں کے سرمایہ کار، جن میں خلیجی ممالک میں مقیم یا ماضی میں سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکی شامل تھے، کو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی تھی، اور یکم فروری 2026 کا فیصلہ اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔