سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلادیش نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا پابندیاں مزید سخت کردیں

سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلادیش نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا پابندیاں مزید سخت کردیں
سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر بنگلادیش نے بھارت میں واقع اپنے مزید سفارتی دفاتر میں ویزا خدمات عارضی طور پر معطل کردی ہیں، جس کے نتیجے میں بھارتی شہریوں کے لیے ویزا کا حصول مزید محدود ہو گیا ہے۔
بنگلادیشی وزارت خارجہ نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پابندیاں نافذ ہوچکی ہیں۔ بھارتی شہریوں کو کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ دیگر تمام اقسام کے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔
حکام کے مطابق کولکتہ میں قائم بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا سروسز مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، جبکہ ممبئی اور چنئی میں سیاحتی سمیت دیگر کیٹیگریز کے ویزوں کا اجرا بھی روک دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جن سفارتی مشنز میں سیکیورٹی سے متعلق خدشات یا واقعات سامنے آئے ہیں، وہاں احتیاطی اقدام کے طور پر ویزا سہولیات معطل کی گئی ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر کو بھی بنگلادیش نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن، تریپورہ کے شہر اگرتلہ میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن اور سلی گوڑی کے ویزا سینٹر میں ویزا اور قونصلر خدمات عارضی طور پر بند کر دی تھیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












