بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

او آئی سی اور 23 مسلم ممالک نے اسرائیلی عہدیدار کے صومالی لینڈ کا دورہ مسترد کردیا

09 جنوری, 2026 08:36

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور 23 مسلم ممالک نے اسرائیلی عہدیدار کے صومالیہ کے خود مختار خطے میں واقع علیحدگی پسند علاقے "صومالی لینڈ” کے دورے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں پاکستان، ایران، عراق، صومالیہ، اردن، الجزائر، بنگلادیش، جبوتی، مصر، گیمبیا اور انڈونیشیا سمیت کویت، لیبیا، مالدیپ، نائجیریا، عمان، فلسطین، قطر اور سعودی عرب نے واضح کیا کہ اسرائیلی عہدیدار کا یہ دورہ صومالیہ کی خودمختاری، قومی وحدت اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور کو کمزور کرتا ہے اور صومالیہ میں علیحدگی پسند ایجنڈے کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

او آئی سی اور شریک ممالک نے صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون کا احترام اور سفارتی آداب کی پابندی علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

مشترکہ بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق صومالیہ کی خودمختاری، قومی وحدت اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔