امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست

امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست
بھارتی حکومت نے امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کیا ہے۔ علاقائی تنازعات اور آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے اپنی سفارتی کمزوریوں کے باعث امریکی لابنگ فرموں پر انحصار شروع کیا۔
امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس اور بھارتی جریدہ دی انڈین ایکسپریس نے بھارت کی جانب سے امریکا میں کی گئی لابنگ کو بے نقاب کیا ہے۔
اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارت نے اپنی مسخ شدہ ساکھ کو بحال کرنے کے لیے 2025 میں متعدد لابیسٹ ہائر کیے۔ بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم بی جی آر گروپ کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دے کر سفارتی ساکھ کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق آپریشن سندور میں شکست کے بعد بھارت نے امریکی انتظامیہ سے رابطے کے لیے لابنگ فرموں کی خدمات حاصل کیں۔ بھارت نے ایس ایچ ڈبلیو کو 1.8 ملین ڈالر سالانہ اور مرکری پبلک افئیر کو 75 ہزار ڈالر سہ ماہی پر ہائر کیا۔
بھارت نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں اور آپریشن سندور کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے کی کوششیں کیں، لیکن عالمی سطح پر بھارت کی سفارتی پسپائی صرف لابنگ اور ظاہری اقدامات سے ختم نہیں کی جا سکتی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












