بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

ترکیہ کا پاک–سعودی دفاعی تعاون کا حصہ بننے کا عندیہ

10 جنوری, 2026 08:30

ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دفاعی تعاون میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی ہے، جسے خطے کی اسٹریٹجک سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر یہ دفاعی تعاون تین ملکی اتحاد کی شکل اختیار کرتا ہے تو اس کے اثرات صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے عالمی سطح پر طاقت کے توازن میں بھی نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ سال ایک مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک نے اس اصول پر اتفاق کیا تھا کہ کسی ایک کے خلاف حملہ دونوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس معاہدے کو نیٹو کے اجتماعی دفاع کے اصول سے مشابہ قرار دیا جاتا ہے، جبکہ ترکیہ پہلے ہی نیٹو اتحاد کا باقاعدہ رکن ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ کو اس دفاعی فریم ورک میں شامل کرنے کے لیے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشاورت جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان جلد کسی باضابطہ معاہدے تک پیش رفت ہو سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔