بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

امریکا اور اسرائیل ایران میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: ایرانی مندوب

10 جنوری, 2026 08:45

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکا پر اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے اندر بے چینی اور تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی پالیسیاں خطے میں عدم استحکام کو بڑھا رہی ہیں اور یہ اقدامات عالمی امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ایرانی سفیر نے امریکی طرزِ عمل کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس معاملے پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے اقدامات اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ ایک غیر ذمہ دارانہ رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔

امیر سعید ایروانی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ رویہ اشتعال انگیزی کو فروغ دے رہا ہے، جس سے نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کا نوٹس لے جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی ہوں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔