بحیرۂ کیریبین میں امریکی کارروائی، ایک اور آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا

بحیرۂ کیریبین میں امریکی کارروائی، ایک اور آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا
امریکی فوج نے وینزویلا کے خلاف جاری دباؤ کی پالیسی کے تحت بحیرۂ کیریبین میں ایک اور آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ اقدام اُن بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل ہے جو امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔
امریکی سدرن کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فورسز نے اولینا نامی آئل ٹینکر کو کنٹرول میں لیا ہے، تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ جہاز کے خلاف کارروائی کن مخصوص الزامات یا خلاف ورزیوں کی بنیاد پر کی گئی۔
سرکاری امریکی ریکارڈز کے مطابق اس ٹینکر پر اس کے سابقہ نام منیروَا ایم کے دوران روسی تیل کی ترسیل کے باعث پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی میں ملوث جہازوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل امریکی فورسز نے دو دیگر آئل ٹینکروں کو بھی تحویل میں لیا تھا، جن میں ایک روسی پرچم بردار جہاز بھی شامل تھا جو ماضی میں بیلا-ون کے نام سے جانا جاتا تھا۔
یاد رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا نے اعلان کیا تھا کہ پابندیوں کے دائرے میں آنے والے آئل ٹینکروں کے خلاف ناکہ بندی مزید سخت کی جائے گی، جس کے بعد سمندری کارروائیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












