غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

تاریخی مظاہروں نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیے: آیت اللہ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سخت بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا کے طاقتور افراد کو غرور میں مبتلا ہونے سے بچنا چاہیے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ شخص جو اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کے بل بوتے پر دنیا کے فیصلے کر رہا ہے، اسے تاریخ سے سبق لینا چاہیے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے تنبیہ کی کہ فرعون، نمرود اور ایران کے سابق حکمران رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا، اسی طرح کا انجام ٹرمپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتدار اور طاقت انسان کو فریب میں ڈال سکتی ہے، اور جو لوگ غرور میں ڈوب جاتے ہیں، وہ بالاخر تاریخ کے فیصلوں کے مطابق انجام پاتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ انتباہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نہیں بلکہ ہر ایسے فرد کے لیے ہے جو اپنی طاقت سے دنیا پر حاوی ہونے کی کوشش کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












