بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

مودی حکومت بھارتی فوج کی بدعنوانی چھپانے میں ناکام، قطر میں سابق بحریہ افسر کی دوبارہ گرفتاری عالمی توجہ کا مرکز

12 جنوری, 2026 10:30

بھارت کی موجودہ حکومت کے عدم احتساب کے باعث بھارتی فوج نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بدنام ہو چکی ہے۔ قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کمانڈر پورنیندو تیواری کی دوبارہ گرفتاری مودی حکومت کے لیے ایک نئی سفارتی آزمائش بن گئی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، قطر نے اگست 2022 میں پورنیندو تیواری کو سات دیگر سابق بھارتی اہلکاروں کے ہمراہ حراست میں لیا تھا۔ اکتوبر 2023 میں قطری عدالت نے جاسوسی کے الزامات میں 8 سابق بھارتی بحریہ افسران کو سزائے موت سنائی تھی، جس نے بھارت میں ہلچل مچا دی۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے پورنیندو تیواری کی دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کی ہے، تاہم فروری 2024 میں بھی بھارت کی مداخلت کے باوجود انہیں بھارت کے حوالے نہیں کیا گیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ کیس محض ایک گرفتاری نہیں بلکہ بھارتی فوج کی تربیت اور پیشہ ورانہ معیار کی سنگین خامیوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ اندرونی بدعنوانی، رشوت خوری اور جنسی استحصال جیسے جرائم نے بھارتی فوج کی عالمی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سنگین اخلاقی اور قانونی خلاف ورزیوں کے باعث بھارتی فوج بیرون ملک اپنی ساکھ قائم رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیفرونائزیشن اور بڑھتے ہوئے ہندوتوا نظریات نے بھارتی فوج کو بدعنوانی اور پیشہ ورانہ کمی کا شکار بنا دیا ہے، جس سے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر فوج کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔