بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

افغان طالبان رجیم کی عوام دشمن پالیسیوں نے افغانستان کو انسانی المیہ میں دھکیل دیا

12 جنوری, 2026 11:00

افغان طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں نے افغانستان کو شدید انسانی المیے میں دھکیل دیا ہے۔ خواتین کے حقوق پامال، نوجوان بے روزگار اور مائیں غربت کے ہاتھوں بے بس ہیں۔

سماجی کارکن اور صحافی جہانزیب ویسا کے مطابق، شدید غربت کے باعث افغان خواتین زندہ رہنے کے لیے اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔ ایک افغان خاتون نے بتایا کہ "ہم بیماری اور شدید غربت سے لڑ رہی ہیں، ہمارے پاس روزگار نہیں اور کوئی مددگار بھی نہیں، زندگی گزارنا ہمارے لیے موت سے کم نہیں۔ اتنی مشکلات کے بعد، زندہ رہنے کے لیے اپنے بچے کو بیچنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوں۔”

جہانزیب ویسا نے مزید بتایا کہ بے روزگاری اور آزادی رائے کی کمی نے افغان نوجوانوں کو وطن چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ شدید سردی میں ترکی اور ایران کی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں ایک افغان نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ ایلس میکڈونلڈ نے افغان خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے پر عالمی برادری سے خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ "افغانستان میں خواتین کے حقوق کے بحران اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کو نظرانداز کرنا افغان خواتین سے غداری ہے۔” ایلس میکڈونلڈ نے طالبان رجیم میں کم عمر اور بالغ خواتین کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تباہ کن قرار دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان رجیم کی آمریت اور ناکام معاشی و سماجی پالیسیاں افغان عوام کو غربت، بے روزگاری اور انسانی حقوق کی پامالی کے شدید بحران میں دھکیل چکی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔