بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

تاریخی مظاہروں نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیے: آیت اللہ خامنہ ای

13 جنوری, 2026 09:00

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے بڑے عوامی مظاہروں پر ایرانی قوم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان مظاہروں نے دشمن قوتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے آج اتحاد، عزم اور قومی شناخت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ایک یادگار دن رقم کیا۔ ملک بھر میں نکالی گئی ریلیوں نے واضح کر دیا کہ بیرونی طاقتوں کی چالیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمن عناصر نے اندرونِ ملک اپنے آلہ کاروں کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، مگر باشعور ایرانی قوم نے یکجہتی کے ساتھ ان عزائم کو مسترد کر دیا۔ یہ عوامی مظاہرے خاص طور پر امریکی پالیسی سازوں کے لیے ایک واضح پیغام تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھوکے پر مبنی اقدامات ترک کرے اور اپنے حمایت یافتہ عناصر پر انحصار کرنا چھوڑ دے۔ ایرانی قوم مضبوط، باخبر اور دشمن کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور وہ ہر محاذ پر ملک کے دفاع کے لیے تیار رہتی ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں حکومت کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے، جن میں خواتین و مردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں قومی پرچم اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر موجود تھیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔