بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

مقبوضہ کشمیر میں مسلمان طلبہ سے تعلیم کا حق چھین لیا گیا

13 جنوری, 2026 11:19

بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں نفرت اور تعصب کی بنیاد پر چلنے والی انتہا پسند ہندوتوا ریاست نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک بنانا شروع کر دیا ہے۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کا مذہبی تعصب پر مبنی بدنما چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بی جے پی نے میرٹ پر سلیکٹ ہونے والے مسلمان طلبہ سے ڈاکٹر بننے کا حق چھین لیا ہے۔

میڈیکل یونیورسٹی میں مسلمان طلبہ نے ایم بی بی ایس کا انٹری امتحان کامیابی کے ساتھ پاس کیا مگر داخلے نہیں دیے گئے۔ مجموعی طور پر 50 میں سے 42 سیٹوں پر مسلمان طلبہ میرٹ پر سلیکٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق شرپسند جماعت بی جے پی نے کہا کہ "یہ تو ماتا کا پیسہ ہے، مسلمانوں پر نہیں لگ سکتا۔”

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ماتا وشنو دیوی یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس پروگرام سہولیات کے فقدان کا بہانہ بنا کر منسوخ کر دیا گیا، جبکہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے کہا کہ پروگرام جاری رکھنے کے لیے تمام سہولیات موجود تھیں۔

بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق بھی مسلمان طلبہ سے ڈاکٹر بننے کا حق چھیننے پر ہندوانتہاپسند تنظیموں کی جانب سے خوشیاں منائی گئی ہیں۔ ہندوتوا نظریہ پر کاربند بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر تعلیم سے دور رکھنا سفاکیت کی واضح مثال ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔