بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

صدر ٹرمپ ایران کیخلاف ضرورت محسوس ہونے پر فوجی طاقت کے استعمال سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وائٹ ہاوس

13 جنوری, 2026 08:47

وائٹ ہاؤس نے ایران سے متعلق امریکی پالیسی پر ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضرورت محسوس ہونے پر فوجی طاقت کے استعمال سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت تمام آپشنز زیر غور رکھے جاتے ہیں، جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ آئندہ کیا فیصلہ کریں گے، اس کا حتمی علم صرف انہی کو ہے، لیکن ایران بخوبی جانتا ہے کہ امریکا کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کے بیانات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔ ایران عوامی سطح پر ایک مؤقف اپناتا ہے، جبکہ پسِ پردہ امریکا کو بالکل مختلف پیغامات بھیج رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ان نجی رابطوں کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا، تاہم اس بات پر زور دیا کہ امریکی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔