ایران نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود کو تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا

ایران نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود کو تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا
ایران نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر ہر قسم کی ہوائی پروازوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کے تحت ملکی اور بین الاقوامی پروازیں عارضی طور پر معطل رہیں گی، تاہم کچھ بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ایوی ایشن اتھارٹیز کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری صرف تقریباً دو گھنٹے کے لیے مؤثر ہوگی۔
حکام نے کہا ہے کہ یہ عارضی اقدام حفاظتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور جلد ہی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










