جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

افغانستان میں غربت اور حکومتی جابرانہ تسلط، بغاوت کے خطرے کی گھنٹی بج گئی

15 جنوری, 2026 10:45

کابل: سابق افغان وزیر انوار الحق احادی نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، بیروزگاری اور طالبان کے جابرانہ حکومتی تسلط کے باعث عوام میں غصہ اور بغاوت کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

افغان انٹرنیشنل کے مطابق انوار الحق احادی نے کہا کہ طالبان اپنی توجہ صرف اقتدار مضبوط کرنے پر مرکوز کر رہے ہیں، جبکہ عوام کی معاشی مشکلات اور سیاسی اخراج کی وجہ سے عوام میں ناراضگی بڑھ رہی ہے۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ افغان عوام اقتصادی بحران اور روزگار کے حوالے سے طالبان سے جوابدہی کی توقع رکھتے ہیں۔

یونیسف کے مطابق افغانستان میں تقریباً نصف بچے شدید غذائی غربت کا شکار ہیں، جبکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق ہر چار میں سے ایک نوجوان بیروزگار ہے۔

افغان خواتین کی تنظیم "روا” نے افغانستان کو خواتین کے لیے دنیا کا بدترین ملک قرار دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق طالبان رجیم اپنی جابرانہ حکمرانی کے باعث عوام کے آلام و مصائب سے لاتعلق ہو چکی ہے۔

افغانستان میں طالبان کا غیر قانونی تسلط نہ صرف اقتصادی تباہی بلکہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بھی بن رہا ہے، جس سے بغاوت اور داخلی کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔