جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

امریکا نے پاکستان اور دیگر ممالک کے شہریوں کے ویزے جاری کرنے کا عمل روک دیا

15 جنوری, 2026 09:44

امریکی حکومت نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزے جاری کرنے کا عمل عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ نئے تارکین وطن امریکی عوام کے وسائل پر غیر مناسب بوجھ نہ ڈالیں۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان 75 ممالک میں پاکستان، ایران، افغانستان، عراق، روس، برازیل، نائیجریا، تھائی لینڈ، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان، شام، تنزانیہ، ازبکستان اور دیگر شامل ہیں۔

 ویزے کی معطلی 21 جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔ تمام امریکی سفارت خانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ خارجہ کے نئے طریقہ کار کے جائزہ مکمل ہونے تک امیگرنٹ ویزے جاری نہ کریں۔ اس معطلی کی کوئی حتمی مدت فی الحال مقرر نہیں کی گئی ہے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد یہ ہے کہ نئے آنے والے تارکین وطن امریکی ٹیکس دہندگان کی رقوم سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں اور آمد کے بعد ریاست پر اضافی دباؤ پیدا نہ کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔