کویت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for Pakistanis planning to travel to Kuwait
کویت جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی ہے، جہاں غیر ملکی کارکنوں کے لیے سفری سہولت کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کویت کی پبلک اتھارٹی فار مین پاور نے نئے قوانین کے تحت ’’ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ‘‘ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نظام کو آسان بنانا اور لوگوں کو بار بار اجازت لینے کی مشکل سے بچانا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے پرمٹ سے آجر اور ملازم دونوں کو فائدہ ہوگا۔ اس سہولت کے تحت کارکن ایک مقررہ مدت کے دوران کئی بار کویت سے باہر جا سکیں گے اور دوبارہ واپس آ سکیں گے۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کاغذی کارروائی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم کویت میں عوامی خدمات کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ کام کے سلسلے میں آنے جانے والے غیر ملکیوں کو زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔ اسی لیے سنگل ایگزٹ پرمٹ کی جگہ ملٹی پل ٹرپ پرمٹ متعارف کروایا گیا ہے۔
پبلک اتھارٹی فار مین پاور کے مطابق اس نئے پرمٹ کے ذریعے کارکن ایک خاص مدت تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہیں ہر سفر کے لیے الگ اجازت لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس سے ورکرز کو آسانی اور اداروں کو بہتر انتظامی سہولت ملے گی۔
حکام نے بتایا کہ ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ کے لیے درخواست آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ’’اشل (Ashal)‘‘ پورٹل استعمال کیا جائے گا۔ درخواست دیتے وقت درخواست دہندہ اپنی ضرورت کے مطابق پرمٹ کی کیٹیگری بھی منتخب کر سکے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












