صدر ٹرمپ ایران کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

صدر ٹرمپ ایران کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر کسی بھی امکان کو خارج نہیں کیا اور تمام آپشنز بدستور زیرِ غور ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر ٹرمپ ایران میں بدلتی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے ایران میں جاری مظاہروں کے دوران شہری ہلاکتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تہران کو ممکنہ نتائج سے خبردار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ کے باعث ایران میں مبینہ طور پر سینکڑوں افراد کو دی جانے والی سزاؤں پر عملدرآمد روکا گیا ہے، جبکہ تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے کی پالیسی بھی جاری رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے فیصلے پر نظرثانی کی ہے، اور یہ پیش رفت خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










