یمن کے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

یمن کے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
یمن کی حکومت میں اہم سیاسی تبدیلی سامنے آ گئی ہے جہاں وزیراعظم سالم صالح بن بریک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کی صدارتی قیادت کونسل نے ان کا استعفا باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر شائع محسن الزندانی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ نئی تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب یمن کو شدید سیاسی اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل نے یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اپنی پیش قدمی تیز کرتے ہوئے کئی اہم علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب تک پہنچ گئی تھی۔ سعودی عرب نے اس پیش رفت کو اپنی قومی سلامتی کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ قرار دیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












