تم کیا سمجھتے ہو کہ تم جیت گئے؟ ایرانی بچے نے امریکی صدر ٹرمپ کو للکار دیا، ویڈیو وائرل

تم کیا سمجھتے ہو کہ تم جیت گئے؟ ایرانی بچے نے امریکی صدر ٹرمپ کو للکار دیا، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک ایرانی بچے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ مستقبل میں امریکا کے خلاف کھڑے ہونے کا اعلان کرتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اینکر کے سوال پر بچہ امریکی صدر کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ بے گناہوں کے خون بہانے کے بعد یہ سمجھنا غلط ہے کہ امریکا فتح یاب ہو چکا ہے۔ بچے کا کہنا ہے کہ وہ بڑا ہو کر ایران کا سپاہی بنے گا اور امریکا کے خلاف مزاحمت کرے گا۔
ویڈیو میں بچے کو نہایت جذباتی انداز میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وہ اور اس جیسے دیگر نوجوان مستقبل میں امریکا اور اس کی پالیسیوں کے خلاف کھڑے ہوں گے اور اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض صارفین نے بچے کے حوصلے اور جرات کو سراہا، جبکہ کئی افراد اس بات پر حیران نظر آئے کہ ایک کم عمر بچے میں اس سطح کی سخت زبان اور غصہ کیسے پیدا ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 28 دسمبر سے ایران میں معاشی بدحالی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات سامنے آئیں۔ مختلف ذرائع کے مطابق ان واقعات میں ہزاروں افراد جان سے گئے، جن میں درجنوں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔
تاہم ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد چند سو سے زیادہ نہیں، جبکہ بعض علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اہلکاروں کو زندہ جلانے کے واقعات کے بعد حکومت نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










