ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

جی سیون ایران کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے، ایرانی وزارت خارجہ

17 جنوری, 2026 13:35

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے جی سیون ممالک کے حالیہ بیان کو سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران میں حالیہ تشدد اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں اسرائیل کے کردار کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ 8 سے 10 جنوری کے دوران پرامن مظاہرے صیہونی حمایت یافتہ عناصر کے ہاتھوں پرتشدد ہو گئے، جس میں مظاہرین اور سکیورٹی اہلکار دونوں متاثر ہوئے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام کے بیانات تشدد کو ہوا دینے کا واضح ثبوت ہیں۔

ایران نے زور دیا کہ وہ آئین کے تحت شہری حقوق کا احترام کرتا ہے اور ریاست شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کی مکمل ذمہ داری نبھائے گی۔  بیرونی مداخلت میں دہشتگردانہ سرگرمیوں کا قومی سلامتی کے تحفظ کے تحت جواب دیا جائے گا۔

بیان میں جی سیون ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ انسانی حقوق کے نام پر امریکا کی قیادت میں دوہرا معیار بے نقاب ہو چکا ہے، اور جی سیون ممالک فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے اقدامات میں براہ راست شریک ہیں، اس لیے وہ ایران کو انسانی حقوق کے اس پہلو پر نصیحت کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔

ایران نے مطالبہ کیا کہ جی سیون ایران کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، غیرقانونی پابندیاں ختم کی جائیں، اور انسانی حقوق کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ انسانی حقوق کے نام پر تشدد اور دہشتگردی کی حوصلہ افزائی ناقابل قبول ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔